ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریندر نے قبول کیا کجریوال کا چیلنج، بادل کے خلاف لڑیں گے انتخابات

امریندر نے قبول کیا کجریوال کا چیلنج، بادل کے خلاف لڑیں گے انتخابات

Sat, 14 Jan 2017 21:58:31  SO Admin   S.O. News Service

امرتسر، 14جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیپٹن امرندر سنگھ نے وزیراعلیٰ بادل کے خلاف لمبی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال انہیں بار بار پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے خلاف لڑنے کا چیلنج دے رہے تھے۔کیپٹن امرندر سنگھ نے آج کجریوال کے اس چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔کانگریس کی پنجاب یونٹ کے صدرامریندرسنگھ نے آج دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو ٹھگ قرار دیا،وہ کجریوال کے اس دعوے سے پریشان تھے کہ وہ پٹیالہ سیٹ سے آئندہ اسمبلی انتخابات ہارجائیں گے۔آپ کو بتا دیں کہ ٹوئٹر پر دونوں لیڈران کے درمیان لفظی جنگ کا یہ دور دہلی کے وزیراعلیٰ کجریوال کی طرف سے کل اس پوسٹ کے ساتھ شروع ہوا ہے۔کیپٹن اس بار اپنا ہی الیکشن ہار جائیں گے۔سنگھ نے جواب دیا کہ اگر آپ اتنے ہی پریقین ہیں تو آپ کیوں آگے آ کر مجھ سے نہیں لڑتے؟ آپ ٹھگ ہیں،لیکن کجریوال نے اپنا نشانہ جاری رکھا اور انہوں نے ٹویٹ کیا۔
 


Share: